Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

شمالی کوریا کی بحرالکاہل میں مزید میزائل داغنے کی دھمکی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 31, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پیانگ یانگ //شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جاپان کی فضائی حدود میں میزائل داغنا بحرالکاہل میں اس کے فوجی آپریشنز کا 'پہلا قدم' تھا۔اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا مزید میزائل داغنے کا ارادہ رکھتا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر حملے کی دھمکی کو بھی دہرایا ہے۔منگل کو داغا جانے والا شمالی کوریا کا میزائل جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو پر سے گزرتا ہوا سمندر میں جا کر گرا تھا اور اس واقعے کے بعد جاپانی عوام کو ہوشیار رہنے کی تنبیہ جاری کی گئی تھی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔منگل کو، نیویارک میں سکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے داغے جانے کو وحشیانہ قرار دیا ہے اور تمام میزائل تجربے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگرچہ سلامتی کونسل کے بیان میں شمالی کوریا کے عمل کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے تاہم اس پر کسی نئی پابندی کا ذکر نہیں ہے۔جاپان کے دورے پر پہنچنے والی برطانوی وزیر اعظم نے بدھ کو چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈالے۔ انھوں نے کہا کہ بیجنگ کو پیانگ یانگ کی 'لاپرواہ اشتعال انگیزی' کے جواب میں بین الاقوامی سطح پر کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔حالیہ مہینوں میں اقوام متحدہ کے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے بار بار میزائل کے تجربات کیے ہیں۔ تازہ ترین تجربہ دیسی ساخت کی میزائل ہواسونگ-12 کا تھا جو اس نے پیانگ یانگ کے پاس منگل کو کیا تھا۔شمالی کوریائی میزائل نے 2700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جاپانی جزیرے ہوکائیڈو سے گزرتا ہوا جاپان کے مشرقی ساحل سے 1180 کلومیٹر دور گرا۔یہ کہا جاتا ہے کہ میزائل غیر معمولی طور پر کم اونچائی سے گزرا۔دوسری جانب جاپان کو شمالی کوریا کے میزائل داغنے پر سکیورٹی الرٹ جاری کرنا پڑا۔ بعد میں وزیر اعظم شینزو ابے نے اسے 'غیر متوقع، اہم اور سنجیدہ خطرہ' قرار دیا۔شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے سی این اے نے پہلی مرتبہ یہ تسلیم کیا ہے کہ جاپان کے اوپر ایک بیلسٹک میزائل کا فائر کیا جانا دانستہ تھا۔ اس سے قبل جو تجربے کسی خطہ ارضی کے اوپر سے گزرے تھے اس کے بارے میں شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ وہ سیٹلائٹ تھے۔کے این سی اے کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق کے جواب میں یہ میزائل داغا ہے۔اس سے قبل روس اور چین نے شمالی کوریا کی طرف سے تازہ میزائل تجربے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کرکے شمالی کوریا پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔چین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ریاسی میں سڑک حادثہ ،11افراد زخمی
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?