سیول//جنوبی کوریا کی فوج نے آج خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا کبھی ایک نیا جوہری تجربہ کر سکتا ہے ۔ ماہرین اور سرکاری حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا ایک ایسے میزائل ٹسٹ کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کی طاقت امریکہ تک ہو۔جنوبی کوریا کے ایک افسر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی چوکسی ٹیم شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع پنگیئری جوہری ٹسٹ سائٹ کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے ۔ افسر نے کہا 'شمالی کوریا کبھی بھی نیا جوہری تجربہ کر سکتا ہے اور یہ وہاں کی قیادت پر منحصر ہے ۔ہم ان کی جوہری سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔'
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب پابندی لگانے کے باوجود شمالی کوریا نے مسلسل پانچ جوہری ٹسٹ اور کئی میزائل ٹسٹ کیے ہیں۔رائٹر