Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سیئول// جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری توانائی کے حامل شمالی کوریا نے پیر کے روز 4 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے 3 اس کی سمندری حدود میں آکر گرے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کے حوالے سے جاپان کا کہنا ہے کہ چاروں میزائل شمالی یونگان صوبے سے مشرقی سمندر کی جانب داغے گئے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا اس تجربے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل 1 ہزار کلومیٹر (620 میل) سفر طے کرنے کے بعد جاپانی سمندری حدود میں آکر گرے۔واضح رہے کہ سیئول اور واشنگٹن نے گذشتہ ہفتے ہی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس پر شمالی کوریا کو ہمیشہ سے تحفظات رہے ہیں۔رہنما کم جونگ ان کی سربراہی میں شمالی کوریا بین الابراعظم بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) تیار کرنے کا خواہشمند ہے جو امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ داغے گئے میزائلوں میں سے 3 شمالی کورین میزائل ٹوکیو کے خصوصی معاشی زون میں آکر گرے، جس سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ شمالی کوریا 'خطرے کے نئے مرحلے' میں داخل ہوگیا ہے۔جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 'شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کا سلسلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے ہم کبھی برداشت نہیں کرسکتے'۔ٹوکیو کے حکومتی ترجمان یوشی ہید سوگا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاپان، شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا گذشتہ سال بھی 2 جوہری تجربات سمیت متعدد میزائل ٹیسٹ کرچکا ہے لیکن یہ دوسرا موقع ہے جب اس کے میزائل جاپانی حدود میں داخل ہوئے۔امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ 'امریکا اس بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے'۔قائم مقام ترجمان مارک ٹونر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ 'ہم ہمیشہ تیار ہیں اور اپنی استعداد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے'۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ 'امریکا ان خطرات کے جواب میں اپنے اتحادیوں (جن میں کوریا اور جاپان شامل ہیں)، کے دفاع کی یقین دہانی پر ہمیشہ مضبوطی سے قائم رہے گا'۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?