سرینگر // فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی انوبو نے سنیچر کو وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔انکے ہمراہ پندرہویں کور کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو بھی تھے۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ شمالی کمان کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں اور زمینی صورتحال کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔لیفٹنٹ جنرل انوبو نے فوج پر زور دیا کہ وہ اور زیادہ مٹھرک رہیں اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں۔انہوں نے فوج کی مستعدی کی سراہنا بھی کی۔ترجمان نے کہا کہ کمانڈر نے وادی کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں لیکن اس دوران عوام کے مفادات کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے فوجی افسران سے تلقین کی وہ بھی سیول انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کیساتھ بہتر تال میل رکھیں۔