عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شمالی فوج کے کمانڈر نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور انہیںسرحد پر سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جنرل پراتیک شرما نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول اور دیگر سرحدی علاقوں میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔عبداللہ نے بدھ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے ایک دن پہلے ان سے ملاقات کی۔چیف منسٹر نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے مجھ سے ملاقات کی اور موجودہ سیکورٹی صورتحال اور لائن آف کنٹرول اور دیگر سرحدی علاقوں کے ساتھ حالیہ پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی کمانڈر کے ساتھ جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 کور، لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو بھی تھے۔عبداللہ نے مزید کہا، “ہماری افواج قوم کی حفاظت میں قابل تعریف کام کر رہی ہیں۔”شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور مختلف پہلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔