سرینگر // شمالی کمان کے سربراہ نے لداخ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیاہے۔ لیفٹنٹ رنبیر سنگھ نے سنیچر کو لداخ میں فوج کی اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور یہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ جنرل نے لداخ کے مغربی سرحدی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کیساتھ بات چیت کی اور دنیا کے اس مشکل خطے میں اپنی ڈویٹی انجام دینے پر انہیں سراہا۔انکے ساتھ جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل وے کے جوشی بھی تھے۔جنرل رنبیر سنگھ نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ تن دہی کیساتھ ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔