سرینگر//شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں بدھ کو مقامی بس اسٹینڈ کے نزدیک ایک نوجوان کو مردہ حالت میںپایا گیا۔
مذکورہ نوجوان کی عمر24سال بتائی جاتی ہے اور نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے لاش کو تحویل میں لیا ہے۔
اس سے قبل لاش کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو مقامی لوگوں نے مطلع کیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت عامر سہیل ولد غلام حسن ساکن کرگام ہندوارہ کے طور ہوئی ہے۔
عامر کی موت کی تحقیقات کیلئے کیس درج کرلیا گیا ہے۔