سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پیر کو ایک چیتے کے حملے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زچلڈارہ علاقے میں واقع ودربل گاوں میں اُس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب ایک چیتے نے عبد الرشید میر اور اس کی بیوی راجا بیگم پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کیا۔
دونوں کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار جائے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔