سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک ایکو گاڑی اور آلٹو گاڑی کے درمیان کپوارہ۔ سرینگر ہائی وے پر توتی گنڈ کے مقام ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کو چوٹیں آئیں۔
زخمی افراد کی شناخت محمد آصف پیر ساکن کنڈی خاص، عبد المجید ماگرے ساکن کنڈی،فردوس احمد صوفی ساکن اشپورہ۔ صفورہ بیگم ساکن کنڈی،عامر منظور گنائی ساکن ہانگہ، عبد الحمید لون ساکن رڈبگ،رئیس احمد وار ساکن لاوسہ اور ارشاد احمد راتھر ساکن کنڈی کے طور ہوئی ہے۔
سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔