سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے سبزی مارکیٹ میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکان، تین گودام اور قریب چالیس سبزی ریڈھے خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوارہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک سبزی مارکیٹ میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمے کی نفری گاڑیوں کو لے کر جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو پھیلنے سے روکا گیا۔