سرینگر//شمالی کشمیر کی وادی گریز میں ہفتہ کی صبح رواں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔اس دوران پوری وادی کشمیر میں آسمان ابر آلود ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گریز کی پہاڑیوں پرآج صبح ہلکی برفباری جبکہ وادی گریز کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔
گریز وادی کیلئے گیٹ پاس کہلانے والے رازدان درے پر بھی موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 84کلو میٹر طویل بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو گذشتہ روز ہی احتیاطی طورٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔