سرینگر//فوج نے ہفتے کی صبح دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے کپوارہ میںکنٹرول لائن پر نوگام سیکٹر میں جنگجوﺅں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گھات حملے میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
فوج نے اپنے ایک مختصر بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کے قبضے سے 2 اے کے47بندوقیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا۔
فوج کے مطابق”یہ کارروائی انتہائی سرعت میں عمل میں لاتے ہوئے در اندازی کی کوشش کو ناکام بناکر دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا“۔