سرینگر//شمالی کشمیر میں کپوارہ ضلع کے آرمپورہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔
یہ واقعہ آرمپورہ علاقے میں پیش آیا جہاں نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بارودی دھماکہ کرنے والا مواد چھپایا گیا تھا اور جس کا پتہ فوج اور پولیس کی ایک گشتی پارٹی نے لگایا۔
فورسز نے فوری طور پر بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا جس نے بارود کو ناکارہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بارود کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔