سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں ایل او سی پر جمعرات کو اُس وقت ایک شہری خاتون زخمی ہوگئی جب بھارت اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا تبادلہ کیا۔
زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گذشتہ شب کے دوران ٹنگڈار سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی شروعات کی جس کے دوران حاجی ترا نامی گاﺅں کی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔