سرینگر//شمالی کشمیر کے کپوارہ میںپیر کے روز ایک آٹھ سالہ بچی جھولے میں گلے سے لٹک کر لقمہ اجل بن گئی۔یہ واقعہ ضلع کے نوبگ چھمپورہ علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔بعد ازاں ضلع اسپتال کپوارہ میں بچی کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔
جاں بحق بچی کی شناخت انجم اسماعیل دختر محمد اسماعیل مغل ساکن نوبگ چھمپورہ کے طور کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔