سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں سنیچر کو پولیس کی ایک گاڑی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ کنزر علاقے کے پنجورہ گاوں کے نزدیک اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ ایس او جی گاڑی (موبائیل بنکر) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی ہروندر سنگھ،ڈرائیور مختار احمد،ایس پی او اعجاز احمد، کانسٹیبل فردوس احمد اور ایس پی او امتیاز احمد کے طور ہوئی ہے۔
زخمیوں کو سب ضلع اسپتال ماگام لیجایا گیا جہاں سے اعجاز اور امتیاز کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔