شمالی کشمیر کے کرناہ میں اسلح اور گولہ بارود بر آمد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران پیر کو شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ یہ بر آمدگی کرناہ کے دھانی علاقے میں عمل میں لائی گئی جو ایل او سی کے کافی نزدیک واقع ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بر آمد شدہ ہتھیاروں میں پانچ اے کے بندوقیں ،چھ میگزین، سات پستول اور نو پستول میگزین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *