بارہمولہ//شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک میجر بری طرح زخمی ہوگیا۔
یہ تصادم آرائی پٹن کے یدی پورہ علاقے میں اُس وقت شروع ہوئی جب فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس نے یہاں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا اور جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں29آر آر سے وابستہ فوجی میجر زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔