سرینگر/شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں سنیچر کو ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے گولی چلاکر خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ واقعہ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہامرے ،پٹن میں پیش آیا جہاں 22انجینئرنگ ریجمنٹ سے وابستہ ایک فوجی نے دوران ڈیوٹی صبح گیارہ بجے خود کو گولی ماردی۔
گولی چلنے کے فوراً بعد جب اُس کے دیگر فوجی ساتھی اُس کے قریب پہنچے تو اُس کو خون میں لت پت پاکر نزدیکی ملٹری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
مذکورہ فوجی اہلکار کی شناخت 22سالہ سپاہی بتینی تیرو پتی کے طور ہوئی ہے۔