سرینگر//حکام نے کہا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتہ کو ایک شکاری کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ اعجاز احمد ڈار ولد غلام حسین ساکن چھینابل، پٹن اپنی ہی 12بور بندوق سے چلنے والی گولی کا شکار ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی نے لکھا کہ اعجاز کی لاش قانونی لوازمات کیلئے تحویل میں لی گئی ہے جس کے بعد اُسے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس نے تاہم معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔