بارہمولہ // شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پٹن کے کھانڈے محلہ اور سعد محلہ میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کی بنا پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کاروائی کا سلسلہ جاری تھا۔