سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان صحافی جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
جاوید احمد ساکن وترگام رفیع آباد انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر سے وابستہ تھے۔
جاوید ایک مسافر گاڑی میں سوار سرینگر کی طرف محو سفر تھے جب پٹن کے نزدیک وہ دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہوگئے۔
اُنہیں نزدیکی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
جاوید کی اچانک رحلت پر کشمیرکے صحافتی حلقوں میں رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔