سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن میر گنڈعلاقے میں ہفتہ کو ایک شہری اور اس کی بیٹی نے اپنے گھر میںکوئی زہریلی شے کھاکر خود کشی کی کوشش کی ۔
دونوں کو بر وقت اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت میں سدھار آرہا ہے۔
پولیس ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں لگا ہے کہ باپ بیٹی یہ انتہائی اقدام کرنے پر کیوں مجبور ہوئے۔