سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک25سالہ نوجوان جاں بحق اور دو دیگر اُس وقت زخمی ہوگئے جب ایک ٹریکٹر، جس میں وہ سوار تھے اُلٹ گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ لولاب کے تھاین کلاروس میں آج صبح پیش آیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت فاروق احمد میر ولد غلام قادر میر ساکن تھاین کلاروس کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 24سالہ منظور احمد ڈار ولد غلام سول ڈار اور بشیر احمد میر ولد محمد اکبر میر شامل ہیں جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔