سرینگر/منگل کو ایک50سالہ خاتون شمالی کشمیر کے لنگیٹ علاقے میں سڑک کے ایک حادثے کے دوران لقمہ اجل بن گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سلیمہ بیگم اُس موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار تھی جو لنگیٹ بازار میں ایک لاری سے ٹکر ائی۔
زخمی سلیمہ کو فوری طور اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مُردہ قرار دیا۔حکام کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں۔
مرحومہ صفاپورہ قاضی آباد کی رہنے والی تھی۔