سری نگر// شمالی کشمیر کے ایپل ٹاو¿ن سوپور میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں 6 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مہاراج پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں کی کاوشوں سے آگ پر قابو پانے سے قبل چار رہائشی مکمل طور جبکہ دو جزوی طور پر خاکستر ہوگئے۔