سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ایک سڑک حادثے میں ایک شہری کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ اوڑی میں بدھ کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کھائی سے نکال کر فوری طور نزیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر کی زخموں کی تاب نہ لانے سے موت واقع ہوئی۔