سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بدھ کو ایک40سالہ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
عبد السلام ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ہب ڈانگر پورہ سوپور پر ریچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ نالہ پہرو کے کنارے جارہا تھا۔
ڈار ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیا جہاں سے اسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے۔