سرینگر/جموں کشمیر ڈرگ ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور کے باہر ادویات بیچنے والے چار دکانوں کی لائسنس معطل کی۔
مذکورہ ادویات کی دکانوں پر الزام ہے کہ اُن کو چلانے والے بیماروں کو صرف اُنہی کے پاس ادویات خریدنے پر مجبور کررہے تھے۔
حکام کے مطابق اس ضمن میں شکایت موصول ہونے کے بعد محکمہ نے دو ڈرگ انسپکٹرس پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔
ٹیم نے مذکورہ دکانوں پر چھاپے مارے اور چاروں کی لائسنس معطل کردی۔
حکام نے کہا کہ معطلی کے احکامات اگلے حکم تک نافذ رہیں گے۔