سرینگر/شمالی کشمیر کے ڈانگر پورہ سوپور میں فورسز نے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ میںسوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔
علاقے میں فورسز کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے جبکہ حکام نے موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔