سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو نماز کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سوپور میں نماز جمعہ کے بعد نوجوان سڑکوں پر آئے اور تعینات فورسز اہلکاروں پر سنگباری کرنے لگے۔
فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیر گیس کے گولے داغے جس کے دوران عرفان احمد نامی ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
عرفان کو سوپور اسپتال سے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکام نے کشمیر میں جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کو جاں بحق کئے جانے کے دوسرے روز آج پابندیاں عاید کی ہیں۔
ذاکر کو فورسز نے گذشتہ شام دیر گئے ضلع پلوامہ کے ترال میں ڈاڈہ سرہ نامی علاقے میں معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا۔