سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز نے اُس وقت مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کا استعمال کیا جب مظاہرین نے ایک مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کیخلاف مظاہرے کئے۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین ماڈل ٹائون سوپور میں نمودار ہوئے اور فورسز پر سنگباری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مظاہرین پر ٹیر گیس کا استعمال کیا۔
اس سے قبل آج صبح اشفاق احمد صوفی ولد مشتاق احمد نامی جنگجو ساکنہ ماڈل ٹائون سوپور، جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔