سرینگر/شمالی قصبہ سوپور میں سنیچر کو مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کے بعد مسلسل تیسرے روز ماتمی ہڑتال رہی۔
معراج الدین خان ساکنہ نیو کالونی سوپورضلع بڈگام کے چھترگام علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران گذشتہ بدھ کو جاں بحق ہوا تھا۔اس جھڑپ میں لشکر کا معروف کمانڈر نوید جٹ بھی جاں بحق ہوا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قصبہ میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے تاہم پرائیوٹ گاڑیوں کی آوا جاہی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح کچھ نوجوانوں نے مارکیٹ میں نمودار ہوکر گاڑیوں پر پتھر برسائے۔
دریں اثناء وادی کے اُن علاقوں میں بھی آج ہڑتال ہے جہاں پنچایتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔