سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ گذشتہ شام شمالی قصبہ میں پیش آگیا۔
اطلاعات کے مطابق انسپکٹر حاسن خان نامی یہ اہلکار سی آر پی ایف کی177ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ ریاست اتر پردیش کا شہری تھا۔
خان نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے اُسے سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔