سرینگر /فورسز نے سوموار کو شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں واقع ڈورو نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ میں فورسز کا یہ آپریشن فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی طرف سے مشترکہ طور شروع کیا گیا ۔
حکام کے مطابق فورسز کو ڈورو میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد فورسز کارروائی عمل میں لائی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق گائوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔