سرینگر//پولیس نے پیر کو عوام سے اپیل کی کہ وہ اُن دو لڑکوں کی تلاش میں مدد کریں جو دو روز قبل شمالی ضلع بارہمولہ میں روہامہ رفیع آباد کے مدرسہ سے نکل کر لاپتہ ہوئے ہیں۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سلیمان ولد جی ایم ڈار ساکن درسو رفیع آباد اوربشارت بشیر ولد بشیر احمد حجام ساکن روہامہ رفیع آباد26جون کو شام سات بجے کے آس پاس مدرسہ سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹے۔
پولیس نے اس ضمن میں عوام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ لڑکوں کی تلاش میں مدد کریں ۔
پولیس نے فون نمبرات بھی مشتہر کئے جن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ فون نمبرات یہ ہیں؛
9596773013, 9596773005 اور 9596773024