سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو مقامی لوگوں نے ہندوارہ کے ہنگنی کوٹ جنگلی علاقے سے دو سال قبل لاپتہ شہری کا ہڈیوں کا ڈھانچہ بر آمد کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کچھ مقامی لوگوں ،جو جنگل میں مشروم جمع کررہے تھے ، نے کوئی انسانی ڈھانچہ پایا جس کے ساتھ ہی ایک شناختی کارڈ بھی پایا گیا۔
کارڈ پر محمد اکرم میر ولد عبدالعزیز میر ساکنہ شرکوٹ ویلگام کا نام لکھا تھا۔
اطلاعات کے مطابق میر شیپ اینڈ انیمل ہسبنڈری محکمہ میں ملازم تھا جو22مئی2017سے لاپتہ تھا۔
میر کے گھروالوں نے اُس کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس کے پاس ایک رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔