سرینگر/ پولیس نے نانیرا سمبل بانڈی پورہ علاقے میں جمعرات کوقمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے پانچ جواریوں کی گرفتاری عمل میں لا کر داو پر لگائی گئی 4ہزار 840روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں ان اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔پوپیس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔