سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک19سالہ نوجوان جنوبی ضلع شوپیان کے ایک مدرسہ سے پُر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے۔مذکورہ نوجوان کے گھر والوں نے پولیس اور پبلک سے اپیل کی ہے کہ بازیابی میں اُن کی مدد کریں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ذیشان احمد ڈار ساکن اشکاوا، سراج العلوم امام صاحب، شوپیان میں جہاں وہ زیر تعلیم ہے، 23اگست سے لاپتہ ہے۔
نوجوان کے گھریلو ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے سبھی رشتہ داروں کو ذیشان کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں مطلع کیا لیکن اس کا کہیں پتہ نہیں ملا۔انہوں نے ذیشان سے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔
ذیشان کے اہل خانہ نے متعلقہ پولیس تھانے میں اُس کے لاپتہ ہونے کی ایک رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔
ذیشان کے گھروالوں نے اپیل کی ہے کہ اُن کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملنے پر9419039085اور8825091321فون نمبرات پر مطلع کریں۔