سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز نے منگل کو جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لاتے ہوئے تلاشی شروع کی۔
یہ کارروائی سوپور کے وڈورہ پائین گائوں میں عمل میں لائی جارہی ہے جہاں فورسز کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور اس او جی اہلکاروں نے مل کر وڈورہ کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
گائوں کے تمام راستے بند کردئے گئے ہیں اور فورسز کی کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔