سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں اُوڑی علاقے کے دُدرن بونیار میں پیر کو پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بر آمد شدہ ہتھیاروں میں2اے کے47قسم کی بندوقیں،2میگزین،74گولیاں،ایک پستول اور اس کی38گولیاں،10گرینیڈ،2وائر لیس سیٹ اور اور ایک پاوچ شامل ہیں۔بر آمد شدہ گرینیڈوں کو فوری طور پر ناکارہ بنایا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بونیار میں زیر نمبر59ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔