سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے بدھ کے روزایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا۔
فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اُوڑی میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔ بیان کے مطابق ”پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا گیا“۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اُوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کراس کنٹرول لائن گولہ باری کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔