اُوڑی//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں جمعہ کے روز ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ اُوڑی کے بگنہ بونیار میں پیش آیاجب ایک سو مو گاڑی سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں جاں بحق ڈرائیور کے شناخت 40 سالہ نذیر احمد میر ولد عبدل مجید میر ساکنہ پہلی پورہ بونیار کے طور ہوئی ہے ۔
ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ سومو گاڑی بگنہ بونیار سے چندنواڑی کی طرف جا رہی تھی اور بگنہ میں ہی چیچی موڈ کے پاس اس کو حادثہ پیش آیا۔مذکورہ آفیسر نے مزید بتایا کہ معلوم ہوا ہے گاڑی میں دو اور افراد بھی تھے جن کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے۔