سرینگر//شمالی کشمیر کی اُوڑی میں گذشتہ رات دیر گئے ریچھ کے حملے میں دو سگے بھائی زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ بارہمولہ ضلع کے نوشیرا علاقے میں پیش آیا۔
حکام نے زخمی ہونے والوں کی شناخت بشیر احمد میر اور مشتاق احمد میر ساکن جواد ، نوشیرا کے طور کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائی جنگل میں گھاس کاٹنے کی غرض سے گئے تھے جس کے دوران وہاں ایک ریچھ نے اُن پر حملہ کیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر بونیار پرویز مسعودی کے مطابق زخمیوں کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے اور ایک کی حالت نازک ہے۔