عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سمبل سونہ واری میں مالپورہ نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مشترکہ ناکا لگایا اور تلاشی کے دوران لشکر کے دو ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔ان کے قبضے سے 2 چینی دستی بم، 2 یو بی جی ایل گرینیڈ اور اے کے کے 10 رانڈ برآمد ہوئے۔ ان کی شناخت عبدالماجد گوجری ساکن صدر کوٹ بالا اور عبدا لحمید ڈار ساکن وجپارہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت متعلقہ کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔