سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کو مٹی کے ایک بھاری تودے کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔
یہ حادثہ سوپور کے ہردہ شیوہ علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق تین لڑکیاں ریشی پورہ،ہردہ شیوہ علاقے میں مٹی کے تودے کی زد میں آگئیں اور وہ زخمی ہوگئیں۔
زخمی لڑکیوں کو نزدیکی سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں دو لڑکیوں کو مردہ اور تیسری کا علاج شروع کیا گیا۔
خبررساں ایجنسی جی این ایس نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جبکہ تیسری زخمی لڑکی کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
مذکورہ اسپتالی ذرائع نے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت شوقی دختر محمد اشرف وگے ساکنہ وڈورہ اور شائستہ فاروق عرف انشاء دختر فاروق احمد راتھر ساکنہ ہردہ شیوہ کے طور کی ہے۔