سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ واقعہ سنگھپورہ علاقے کے وپلونہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق فوجی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار کا پوسٹ مارٹم کراکے اُس کے موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔