سرینگر/شمالی کشمیر میں سوپورکے زینہ گیر علاقے میں جمعہ کو ہڑتال کی جارہی ہے جس سے مذکورہ علاقے میں معمولات متاثر ہوئے ہیں۔
یہ ہڑتال گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوںدو مقامی جنگجوئوں کو جاں بحق کئے جانے کیخلاف کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں سبھی دکان و کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم چل رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق وارہ پورہ اور براٹھ کلان علاقوں میں واقع دو جاں بحق جنگجوئوں کے گھروں میں آس پاس علاقے کے لوگوں کا تانتا بندھا ہے۔
واضح رہے کہ آصف احمد وار ولد غلام نبی وار ساکنہ آفتاب محلہ وارہ پورہ ،سوپور اور نصیر احمدمیر عرف توصیف ولد محمد یوسف ساکنہ شالہ پورہ، براٹھ کلان، سوپور نامی دو جنگجو گذشتہ روز ڈانگر پورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔