سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں کالیج کے طالب علم منگل کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ متصاد م ہوئے۔اطلاعات کے مطابق طرفین کے مابین کالیج کے نزدیک ہی جھڑپیں ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کالیج کے طالب علموں نے جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کالیج احاطے سے باہر آنے کی کوشش کی۔
تاہم تعینات پولیس اور فورسز اہلکاروں نے اُنہیں ایسا کرنے سے روکا جس کے نتیجے میں وہاں جھڑپیں ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی طالب علموں نے اہلکاروں پر سنگباری کی اور فورسز اہلکاروں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے جس سے وہاں افرا تفری پیدا ہوئی۔