سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عبد المجید خان ساکن کرالہ پورہ بانڈی پورہ اور شوکت احمد ملک ساکن سنگرامہ سوپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دھر لیا گیا اور وہ غلط انفارمیشن پھیلا نے میں ملوث تھے۔
پولیس نے کہا کہ اُن کی تحویل سے ہتھیار وغیرہ بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔